نیویارک،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سات بارکی گرینڈ سلیم چمپئن وینس ولیمز نے امریکہ اوپن خواتین کے سنگل سیمی فائنلز میں جگہ بنالی۔اس کے ساتھ ہی 1981کے بعد پہلی بار آخری چارمیں سبھی امریکی کھلاڑی ہیں۔وینس کی نظریں تیسرے امریکی اوپن خطاب پر ہیں، جس نے 2000اور 2001میں جیت چکی ہیں۔وینس ولیمزکاسامنااسٹیفنزسے ہوگا، جبکہ 20ویں ترجیح حاصل کوکووانڈیویگے کامقابلہ15ویں ترجیح حاصل میڈیسن کج سے ہوگا۔کج نے ایسٹونیا کی کوالیفائر کیا کانیپی کو 6-3، 6-3سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے،یہ بہت ہی خاص لمحہ ہوگا،میں خوش قسمت ہوں کہ میں بھی اس میں شامل ہوں۔
امریکی اوپن خواتین فائنل میں 2002میں آخری بار دو امریکی کھلاڑی آمنے سامنے تھیں، جس میں سرینا نے وینس کو شکست دی تھی۔اس سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن رنر اپ رہیں 37سال کی وینس 1994میں مارٹینا نوراتلووا کے بعد کسی گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی سب سے عمردراز کھلاڑی ہیں۔دیگر مقابلے میں واڈیویگے نے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو 7- 6، 6- 3سے شکست دی۔